عام انتخابات 2018ءکیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیار، میڈیانمائندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب

عام انتخابات 2018ءکیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیار، میڈیانمائندوں اورتنظیموں ...
عام انتخابات 2018ءکیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیار، میڈیانمائندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2018ءکیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیاکےلیے مجوزہ گائیڈ لائنزتیارکرلی گئی ہیں،ضابطہ اخلاق سے متعلق میڈیانمایندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عام انتخابات 2018ءکیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیاکےلیے مجوزہ گائیڈ لائنزتیارکرلی گئی ہیں،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیانمایندگان اورتنظیموں کی مشاورت سےضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی، حتمی نتائج کے اعلان سے قبل میڈیاغیرحتمی نامکمل اورجزوی نتائج کہنے کاپابندہوگا،نفرت اورتعصب پرمبنی تقاریر،انٹرویوزاورمواد کی نشرواشاعت سےگریزکیاجائیگا،نیوز،کرنٹ افیئر،انٹرویوز،ٹاک شوزمیں جانبداری برتنے سے اجتناب کیاجائےگا۔

الیکشن کمیشن یکم جنوری 2017ءسے تمام ووٹرز کا اندراج خود کرنے کا فیصلہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے تفصیلات مانگ لیں

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں کسی امیدوارکی ذاتی زندگی کواچھالانہیں جائے گا،تمام سیاسی جماعتوں اورنمایندوں کوکوریج کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے،سنسنی خیزی،افواہ اورمفروضوں پرمبنی خبروں سے اجتناب کیاجائےگا،ضابطہ اخلاق سے متعلق میڈیانمایندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب کیا گیا ہے۔

مزید : قومی