6 سالہ بچے کا اغواء، مسلسل تلاش کے باوجود سراغ نہ لگا، لیکن پھر 9 ماہ بعد اس کے باپ نے شاپنگ مال میں اپنے بچے کو کس حالت میں دیکھ لیا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔

6 سالہ بچے کا اغواء، مسلسل تلاش کے باوجود سراغ نہ لگا، لیکن پھر 9 ماہ بعد اس کے ...
6 سالہ بچے کا اغواء، مسلسل تلاش کے باوجود سراغ نہ لگا، لیکن پھر 9 ماہ بعد اس کے باپ نے شاپنگ مال میں اپنے بچے کو کس حالت میں دیکھ لیا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک)اغواءہو جانے والے بچوں کے دوبارہ مل جانے کی امید نا ہونے کے برابر ہی ہوتی ہے۔ ان کے والدین تڑپ تڑپ کر بے حال ہوتے رہتے ہیں لیکن گمشدہ بچوں کو دوبارہ دیکھنا انہیں نصیب نہیں ہوتا۔ چین کے ایک بدقسمت والد کی بھی یہی کیفیت تھی۔ اس کا چھ سالہ بیٹا شینگ جائفو نو ماہ قبل گم ہو گیا تھا۔ بہت تلاش کی گئی مگر کمسن لڑکے کا کچھ پتا نا چلا سکا تو بیچارہ تھک ہار کر صبر کر کے بیٹھ گیا۔ اور پھر ایک دن اچانک ایسا کام ہو گیا کہ غمزدہ باپ کی زندگی کی خوشیاں ایک لمحے میں لوٹ آئیں۔

امریکی خاتون نے سگے بیٹے سے شادی رچالی، 15 ماہ بعد یہ شادی توڑ کر ایسی شخصیت کی دلہن بن بیٹھی کہ پتہ چلتے ہی پکڑ لیا گیا اور پھر۔۔۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق شین زانگانگ نامی شخص کینگشین صوبے کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا کہ اچانک اس کی نظر اپنے بیٹے پر پڑ گئی۔ وہ تین افراد کے ساتھ تھا جو اسے اپنے حصار میں لئے ہوئے تھے۔ شین نے جونہی اپنے بیٹے کو دیکھا تو دیوانہ وار دوڑتا ہوا اس سے جا لپٹا ۔ اس نے شور مچا دیا کہ یہ اس کا بیٹا ہے جو نوماہ سے لاپتہ تھا۔ اس موقع پر لڑکے کے ساتھ موجود افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا۔

ملزمان کی شناخت چائن، لی، اور آیو کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ لڑکے کو بیچنے کے لئے کسی مالدار گاہک کی تلاش کر رہے تھے اور اسی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ عدالت نے انہیں بالترتیب دو، تین اور چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس