’کل دنیا میں خوفناک ترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی

’کل دنیا میں خوفناک ترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خطرناک پیشنگوئی ...
’کل دنیا میں خوفناک ترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی

  



واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آوارہ سیارے نبیرو، جسے پلینٹ ایکس کا نام بھی دیا جاتا ہے، کے زمین کی جانب بڑھنے اور تباہی برپا کرنے کی پیشگوئیاں تو ایک عرصے سے جاری تھیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ اب اس تباہی کا وقت آن پہنچا ہے جس کا ذکر ایک عرصے سے جاری تھا۔

میل آن لائن کے مطابق علم الاعداد کے ماہر اور مشہور امریکی کاہن ڈیوڈ میڈ نے اس سے پہلے 23 ستمبر کو زمین پر تباہی برپاہونے کی پیشکش کی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ آوارہ سیارہ نبیرو کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا اور اب انہوں نے 19 نومبر یعنی اتوار کے دن کو آوارہ سیارے کی وجہ سے زمین پر برپا ہونے والی تباہی کا دن قرار دے ڈالا ہے۔

تیسری جنگ عظیم کا خطرہ شدید ترین، اگر یہ شروع ہوجائے تو ایٹمی تابکاری سے بچنے کے لئے دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا ہے؟ آپ بھی جانئے اور تیاری کرلیجئے۔۔۔

ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ آوارہ سیارے نبیرو کی زمین کی جانب بڑھنے کی وجہ سے پہلے ہی دنیا بھر میں زلزلوں اور سمندری طوفانوں کا سلسلہ شرو ع ہوچکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز یہ سیارہ زمین کے مزید قریب آ جائے گا اور طوفانوں اور زلزلوں میں بے پناہ شدت آجائے گی۔ ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ خدشہ اس بات کا ہے کہ یہ سیارہ براہ راست زمین کے ساتھ ٹکراجائے گا، یا اگر یہ محض زمین کے قریب سے گزرتا ہے تو اس صورت میں بھی کرہ ارض پر بڑی تباہی کرے گا۔

دوسری جانب امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے ایسے کسی بھی امکان کو رد کیا ہے۔ سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ موریسن کا کہنا تھا کہ اگر پلینٹ ایکس جیسا کوئی سیارہ زمین کی جانب بڑھ رہا ہوتا تو اب تک ہمارے نظام شمسی میں ہلچل برپاہوچکی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی سیارہ ہمارے نظام شمسی میں داخل ہوتا ہے تو تمام سیاروں کے مدار متاثر ہوں گے اور زمین اور چاند غالباً اپنے مدار سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائنسی تحقیقات آوارہ سیارے نبیرو کی تھیوری کو بے بنیاد قرار دیتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس