پوری عرب دنیا بد ترین دہشتگردی کی لپیٹ میں لیکن اس تمام افراتفری کے درمیان ایک مسلمان ملک ایسا بھی ہے جہاں دہشتگرد اب تک ایک بھی کارروائی نہیں کرسکے

پوری عرب دنیا بد ترین دہشتگردی کی لپیٹ میں لیکن اس تمام افراتفری کے درمیان ...
پوری عرب دنیا بد ترین دہشتگردی کی لپیٹ میں لیکن اس تمام افراتفری کے درمیان ایک مسلمان ملک ایسا بھی ہے جہاں دہشتگرد اب تک ایک بھی کارروائی نہیں کرسکے

  


مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ایسے وقت پر کہ جب مشرق وسطیٰ جنگ کے شعلوں میں لپٹا ہے اور دہشتگرد خطے کے تقریباً ہر ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں، یقینا یہ بات حیرتناک ہے کہ عمان ایک ایسا ملک ہے جو دہشتگردی سے سو فیصد محفوظ ہے۔ مزید یہ کہ اس ملک کے لئے دہشت گردی کا خدشہ بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

گلف نیوز کے مطابق عمان نے ’گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس 2017ئ‘ کی فہرست میں صفر سکور حاصل کیا ہے، یعنی اسے دہشتگردی کا خطرہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ اس کے برعکس افغانستان، نائیجیریا، شام، عراق اور پاکستان دہشتگردی کے خطرے میں گھرے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

ان 2 مغربی لڑکیوں کو سعودی فوج کہاں سے چھڑا کر لے آئی؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے

یہ سالانہ رپورٹ آسٹریلیا کا تحقیقاتی ادارہ ’اکنامکس اینڈ پیس انسٹی ٹیوٹ‘ جاری کرتا ہے جس میں ممالک کو دہشتگردی کے خطرے کے حساب سے نمبر دئیے جاتے ہیں۔ اس فہرست کی بنیاد یونیورسٹی آف میریلن کے ’گلوبل ٹیررازم ڈیٹا بیس‘ پر ہوتی ہے۔عمان اس فہرست میں صفر سکور کے ساتھ 130 ویں نمبر پر آیا۔ یاد رہے کہ صفر اس فہرست میں بہترین سکیورٹی کو ظاہر کرتا ہے۔ عمان کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب کا نمبر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمان نے 2002ءمیں دہشتگردی کی فنڈنگ اور حمایت کے خاتمے کے لئے ایک خصوصی ادارہ قائم کیا جس نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بہترین کاوش کی ہے۔ دہشتگردی میں ملوث ہونے یا اس کی حمایت کرنے والوں کے لئے سخت ترین سزائیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔

مزید : عرب دنیا