عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کے بعد بول ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کے خلاف انتہائی سنگین الزامات کی بارش کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا کیا اس کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جنگ سی چھڑ گئی ہے ،بول ٹی وی نے عامر لیاقت کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد پریس ریلیز جاری کی تو عامر لیاقت ایک بار پھر میدان میں آئے اور انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا تاہم ویڈیو پیغام کے بعد انہو ںنے اپنے اکاﺅنٹس سے ٹویٹس کی بھرمار کر دی جس میں انہو ںنے بول چینل کے مالک شعیب شیخ پر انتہائی سنگین الزامات لگائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”شعیب شیخ! تم نے تین بڑے فوجی افسران کا نام استعمال کر کے ا±ن کے نام کی عزت کو ا±چھالا ، لوگوں کو اٹھوایا، دھمکیاں دیں، ایف آئی اے کے افسران خریدے۔۔۔۔ کیا سب بتادوں؟“
شعیب شیخ! تم نے تین بڑے فوجی افسران کا نام استعمال کر کے اُن کے نام کی عزت کو اُچھالا ، لوگوں کو اُٹھوایا، دھمکیاں دیں، ایف آئی اے کے افسران خریدے۔۔۔۔ کیا سب بتادوں؟#KhudaHafizBOL
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2017
ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ ”تم نے پاکستان کی دفاعی لائن آئی ایس آئی کا بے دریغ نام استعمال کیا ، تم نے چینل کو بلیک میلنگ کا اڈا بنا لیا تھا، تم نے پیسوں سے ہر ایک کر خریدنے کی کوشش کی ، یہ جانتے ہوئے کہ تم جیل یاترا کر کے آچکے ہو؟“
#KhudaHafizBOL
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2017
تم نے پاکستان کی دفاعی لائن آئی ایس آئی کا بے دریغ نام استعمال کیا ، تم نے چینل کو بلیک میلنگ کا اڈا بنا لیا تھا، تم نے پیسوں سے ہر ایک کر خریدنے کی کوشش کی ، یہ جانتے ہوئے کہ تم جیل یاترا کر کے آچکے ہو؟
عامر لیاقت نے سپریم کورٹ سے دراخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”میں سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے طلب کریں اور میں بول کی عمارت میں ہونے والی خوف ناک کہانیاں جنہیں سن کر لہو سرد ہوجائے سنا سکوں جو کہ مجھے خود اب جاکر معلوم ہو۱“
#KhudaHafizBol
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2017
میں سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے طلب کریں اور میں بول کی عمارت میں ہونے والی خوف ناک کہانیاں جنہیں سن کر لہو سرد ہوجائے سنا سکوں جو کہ مجھے خود اب جاکر معلوم ہو۱
ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت کا کہناتھا کہ ”اگرمجھے ، میری ٹیم یا میرے گھروالوں کو کچھ بھی ہوا تو میں نے ایک ویڈیو بنا کر سب کے نام ا±س میں بتادیے ہیں جو میرے مرنے کے بعد میڈیا کے سامنے آجائے گی .... اوئے جوبلی کے کرمنل! ہم نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلیں“۔