پاکستانی بلے باز وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود آوٹ کیوں ہوئے؟بابر اعظم نے حیران کن جواب دے دیا

پاکستانی بلے باز وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود آوٹ کیوں ہوئے؟بابر اعظم نے حیران ...
پاکستانی بلے باز وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود آوٹ کیوں ہوئے؟بابر اعظم نے حیران کن جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوکر اپنی غلطی سے آوٹ ہوا ہے،کیوں کسی نے اننگز کو لمبا کرنے کی کوشش نہیں کی اور کھلاڑی پچ کی وجہ سے نہیں اپنی غلطی سے آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں سنچری بنانے کیلئے پر عزم تھا لیکن ساتھی آوٹ ہوتے رہے پھر میں بھی آوٹ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچز میں ضرور اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کپتان اور کوچ مجھے جو رول اور پوزیشن دیتے ہیں، اسی پر کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلد سے جلد آو¿ٹ کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ابھی تک پچ کا رویہ سلو ہے جو کہ مزید سلو ہوجائے گی۔

مزید :

کھیل -