’’رک رک ‘‘کر بولنے والے شہری کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات نہ کرنے کیخلاف از خود نوٹس ،پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سپیچ فلواینسی ڈس آرڈر میں مبتلا شہری کو اسسٹنٹ کمشنر کی آسامی پر تعینات نہ کرنے کیخلاف از خود نوٹس لے لیا، اس سلسلے میں عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 29 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیاہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر سید زبیر حبیب گیلانی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے 2011ء میں مقابلے کا تحریری امتحان پاس کیا لیکن حتمی انٹرویو میں مجھے رک رک بولنے کی معذوری کے باعث فیل کر دیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی پی ایس سی کو فیل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی اور2017ء کی اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی پر مخصوص کوٹہ پر بھرتی کا حکم دیا جائے۔
سپیچ فلواینسی ڈس آرڈر