طلبہ میں انسداد بد عنوانی کے موضوع پر پوسٹر ،پینٹنگز مقابلوں کا انعقاد
لاہور ( کر ائم رپو رٹر ) نیب لاہور میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر سکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں انسداد بد عنوانی کے موضوع پر پوسٹر پینٹنگز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں پنجاب کے 21 اضلاع سے تقریباً 300 طلبا وطالبات کی شرکت کی۔ نیب لاہور کی جانب سے رواں ماہ سے ہی انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر مختلف مقالہ جات کا آغاز کیا گیا جن میں تقریری, شاعری, نغمہ اور پینٹنگز کے موضوعات شامل ہیں۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنی مصوری اور فن پاروں کی مدد سے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے پیغام دیا۔ ان مقابلوں کی نگرانی نیب لاہور کے ڈائریکٹر سید محمد حسنین نے کی جبکہ صدارت کے فرائض پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کے لیکچرار کوثر اقبال اور نیشنل کالج آف آرٹس کی لیکچرار حنا افضل اور پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرار اسرار چشتی نے کی۔
مقابلوں میں پرائمری سیکشن سے اویس تیموری کی پہلی ، پنجاب سکول سے طیبہ قاسم کی دوسری اور احمد رضا کی تیسری پوزیشن حاصل کی گئی جبکہ سیکنڈری سطح پر طلبا میں پنجاب سکول سے شاہ میر کی پہلی، فیصل آباد سے سے طلحہ دا?د کی دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول میانی سے حسنہ سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کالج و یونیورسٹی سطح کے طلبا ء4 و طالبات میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سدرہ عابد کی پہلی، پی سی بی کے عبید اللہ اعوان کی دوسری جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کے طالب علم سید حمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔