انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی

انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشتگردی خصوصی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر ملزمان ذیشان اور ریحان عدالت میں پیش کیئے گئے استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ گواہ پر ملزمان کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ گواہ محمد زاہد کا شناختی کارڈ میں دوسرا نام درج ہے،گواہ کا شناختی کارڈ میں نام فصیح عثمان ہے،گواہ کے نام میں تضاد گواہی کو مشکوک بناتا ہے ملزمان کے وکیل کی جانب سے درخواست پر عدالت نے محمد زاہد کو بطورگواہ پیش نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس میں نامزد دوسرے گواہوں کو پیش کیا جائے عدالت کیس میں 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے،عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انسپکٹر توفیق زاہد کی ریکی کی ،ملزمان نے 2004،فیڈرل بی ایریا میں قائم مسجد میں توفیق زاہد کو شہید کیا ،دونوں ملزمان کو 2016 میں گرفتار کیا گیا ،کیس میں 12 سے زائد گواہ نامزد ہیں،ملزمان کے خلاف گلبرگ تھانہ میں مقدمہ درج ہے