صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے :مشتاق غنی
پشاور(سٹاف رپورٹر)ایبٹ آباد !پانی کا مسئلہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبرپختونخواسمبلی مشتاق احمد نے ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون کے ہمراہ ایبٹ آباد میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کئے گئے ۔ اجلاس میں کہا اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واسا ء گریویٹی فلو اور ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد ازجلد ان مسائل پر قابو پایا جائے ۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایک جامعہ حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہو پانی کی قلت سے انسانی زندگی اور دیگر امور شدید متاثر ہو تے ہیں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتاہے لہٰذ متعلقہ حکام کو چاہیئے کہ ان معاملات میں کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے ۔مشتاق غنی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ایک عوامی حکومت ہے جس کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے اور امید کرتے ہیں محکمے حکومت کی سرپرستی میں اپنابہترین کردار ادا کریں گے اور اپنی تمام تر قوت اپنے لوگوں کی خدمت میں سرف کریں گے ۔