نوشہرہ میں سنگدلی کی انتہاء غریب مزدور لڑکا ناکردہ گناہ کی بھینٹ چڑھ گیا
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقہ رشکئی خور آباد کے کم سن مزدور لڑکے کو ناکردہ گناہ کی پاداش میں اپنے چھوٹے چچا کی آنکھوں کے سامنے اینٹوں اور پتھر وں سے مارمارکر موت کے گھاٹ اتار دیا لوڈرچنگ چی کے ذریعے سبزی فروش اور اپنے گھر کا کفیل اور باپ کے بڑھاپے کا سہارا سترہ سالہ عبدالرحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقتول کم سن عبدالرحمن کے چچا نے اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ رشکئی خور آباد میں کم سن مزدور کار لڑکے عبدالرحمن ولد رحیم خان جو کہ لوڈر چنگ چی کے ذریعے مسکین آباد نوشہرہ میں اپنے چھوٹے چچا کے ساتھ سبزی فروخت کررہاتھا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار جو لوڈر سے ٹکرا گیاتھا مزدور کار مقتول عبدالرحمن کی طفل تسلی کے باوجود اسی موٹر سائیکل سوار نے اپنے والد اور دیگر دس سے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ مقتول عبدالرحمن اور ان کے چچا پر دھاوا بول کر عبدالرحمان کو اینٹوں اور پتھروں سے سینے پر وار کرکے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ کوئی مدد کیلئے نہیں تھا اور نہ کسی نے ہسپتال لے جانے کی زحمت گوارا کی مقتول کے چچا اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثارسے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کم سن مزدور کار عبدالرحمن کے قاتلوں کو پھانسی چڑانے کا مطالبہ کردیا اور اگر وہ پھانسی نہ ہوئے تو مجھے پھانسی پر لٹکادیاجائے۔