حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: وفاق المدارس العربیہ

حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: وفاق ...
حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: وفاق المدارس العربیہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حاجی صاحب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، انہوں نے اکابر کی روایات کو طویل مدت تک زندہ رکھا وہ امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں کیا جا سکے گا امت حاجی صاحب کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاﺅں کا اہتمام کرے ۔

وفاق المدارس کے قائدین نے مزید کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی پوری زندگی دین کی دعوت تھیانہوں نے اکابر کی روایات اور محنت کو جس طرح زندہ رکھا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت بہت بڑا سانحہ ہے لیکن قوم صبر و تحمل کا مظاہرہ اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے دنیا بھر میں دینی خدمات سرانجام دینے والے فضلاءِ وفاق ، مساجد کے ائمہ وخطباءاور ارباب مدارس سے بالخصوص اور پوری امت سے بالعموم حاجی صاحب اور دیگر تمام مسافران آخرت کے درجات کی بلندی کے لیے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد