نواب شاہ، قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا،ہزاروں لٹر تیل بہہ گیا
نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول تھا ،جبکہ 20ہزار لیٹر تیل ضائع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے شیخوپورہ جارہا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔پولیس ، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر الٹ جانے باعث ایک ٹینک پھٹ گیا ،جس کے باعث 20 ہزار لیٹر پیٹرول سڑک پر پھیل گیا جس کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی،امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا۔