دریا خشک، 90 نہریں بند، پنجاب کو ریگستان بنانے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بھارتی آبی جارحیت ستلج، راوی، بیاس کے بعد چناب کا پانی بھی روک لیا۔ چاروں دریاﺅں سے نکلنے والی 90 نہریں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ آبی جانوروں اور پرندوں کی زندگی کو خطرہ اور پنجاب کو ریگستان میں تبدیل کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے جس کے برعکس دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر 6ہزار کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہیڈخانکی اور ہیڈقادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد صفر ریکارڈ کی گئی۔ ہیڈخانکی، ہیڈقادر آباد، ہیڈتریموں اور ہیڈ پنجند سے برآمد ہونے والی نہریں حریف کی فصل کیلئے مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں۔
پنجاب کے گوجرانوالہ ریجن، فیصل آباد ریجن، لاہور ریجن، ملتان ریجن، بہاولپور ریجن، بہاولنگر ریجن، رحیم یار خان ریجن کی ایک کروڑ ایکڑ اراضی پر گندم، سبزی، کماد، دالیں و خریف کی دیگر فصلوں کو نہری پانی دستیاب نہ ہون ے کی بناءپر کاشتکاروں کو ٹیوب ویلز کے ذریعے مہنگا پانی استعمال کرنا ہوگا۔