اسلام آباد سے منشیات فروشی میں ملوث غیرملکی خاتون گرفتار لیکن دراصل یہ کون تھی؟ ایسا انکشاف کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

اسلام آباد سے منشیات فروشی میں ملوث غیرملکی خاتون گرفتار لیکن دراصل یہ کون ...
اسلام آباد سے منشیات فروشی میں ملوث غیرملکی خاتون گرفتار لیکن دراصل یہ کون تھی؟ ایسا انکشاف کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی میں گرفتار آذر بائیجان کی خاتون حفیفہ دختر متھن جس کا اصل نام ابیویہ سولماز ہے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے، ملزمہ انٹرپول فرانس کو بھی مطلوب تھی، ملزمہ کو سابق دور میں بھی گرفتار کرکے واپس بھجوایا گیا مگر یہ دوبارہ پاکستان آگئی۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گینگ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے، منشیات سمیت دیگر کاروبار شروع کررکھے ہیں۔ ملزمہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ویزے کی مدت اپریل میں ختم ہوگئی تھی اور یہ آذربائیجان کی رہائشی تھی اس نے گرفتاری کے وقت اپنا ملک ترکی بتایا تھا اور یہ انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔