تحریک انصاف چوروں کے احتساب کا وعدہ پورا کرکے دکھائے گی،فواد چودھری

تحریک انصاف چوروں کے احتساب کا وعدہ پورا کرکے دکھائے گی،فواد چودھری
تحریک انصاف چوروں کے احتساب کا وعدہ پورا کرکے دکھائے گی،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جووعدے کئے وہ پورے ہوں گے، پہلاوعدہ چوروں کے احتساب کاکیاتھاجوپوراکرکے دکھائیں گے، ڈاکوؤں کے احتساب کی بات پراپوزیشن واک آؤٹ کرجاتی ہے،کسی کانام نہیں لیا،صرف یہ کہتاہوں ڈاکوؤں کونہیں چھوڑنا،آپ پارلیمنٹ میں قبرستان جیساسکوت چاہتے ہیں۔
جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت زارپرافسوس ہوتاہے،یہاں لوگ کھانسی آنے پر لندن چلے جاتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کوپینے کاپانی میسرنہیں اورحکمران میٹروبناتے رہے،ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کوانگریزی پڑھانے والا استادنہیں،حکمرانوں کے بچے لندن اورامریکامیں پڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ بلوچستان کو 1500 ارب روپے دیئے گئے تھے مگرایک ہسپتال نہیں بن سکا،کھربوں روپے کہاں گئے،ہمیں حساب چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگرپارلیمنٹ اسی طرح چلائی گئی توملک نہیں چلے گا،عمران خان طاقتوربلدیاتی نظام کی بات کرتے ہیں،عام آدمی کی نمائندگی نہ کرنے والی جمہوریت کیسے چلے گی؟۔
فواد چودھری نے کہا کہ سعدرفیق نے موٹرسائیکل سے سیاست کاآغازکیا،سعدرفیق کے پاس آج 10،10 گاڑیاں ہیں،سعدرفیق وغیرہ سے پوچھیں جب سیاست میں آئے توان کے پاس کیاتھا؟۔