’’ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘‘استخارہ کی روشنی میں باسٹھ سالہ پاکستانی کے مسئلہ کا جواب آپ بھی جانئے 

’’ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘‘استخارہ کی روشنی میں باسٹھ ...
’’ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ۔۔۔ ‘‘استخارہ کی روشنی میں باسٹھ سالہ پاکستانی کے مسئلہ کا جواب آپ بھی جانئے 

  

لاہور(شاہد نذیر چودھری)میں پچھلے پینتیسں سال سے جرمنی میں رہ رہا تھا ۔نیشنیلٹی کے لئے میں نے یہاں شادی کی مگر اولاد پیدا نہیں کی ۔میں چاہتا تھا کہ کسی پاکستانی یا مشرقی لڑکی سے شادی کروں گا تو اولاد بھی پیدا کرلوں گا ۔مگر حالات کچھ ایسے بنے اور زندگی ایسے گرداب میں گذری کہ اولاد پیدا کرنے کا جذبہ ہی فوت ہوگیا ۔میرے نظریات کا بھی اس پر اثر تھا ۔اب میں پاکستان مستقلاً آگیا ہوں ۔میری عمر باسٹھ سال ہے۔میرے بہن بھائی جو مجھ سے بڑے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہئے اور الاد بھی پیدا کرنی چاہئے ۔جبکہ میں سوچتا ہوں کہ قبر میں ٹانگیں ہیں ،اب شادی کرکے کیا کرنا ہے ۔اگر اس عمر میں اولاد بھی پیدا ہوگی تو اسکے جوان ہونے تک میں مزید بوڑھااور کمزور ہوچکا ہوں گا جبکہ یہی وقت اولاد کی تعلیم کا ہوگا ۔پیسے کی کمی نہیں ۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس مقصد کے لئے شادی اپنے سے آدھی عمر کی عورت سے ہی کرنا ہوگی ۔میرا دل نہیں مانتا کہ میں اس عمر میں دوسری شادی کروں لیکن پاکستان کے سماجی مسائل ایسے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا ،رہ بھی لے تو عزت بچانا مشکل ہوجاتا ہے ۔آپ میری رہ نمائی فرمائیں کہ کیا واقعی مجھے دوسری شادی کرلینی چاہئے ۔استخارہ کرکے بتائیں کہ یہ شادی کیسی رہے گی ۔لگتا ہے کہ شادی کرنی پڑے گی کیونکہ مجھ پر دباو بہت آرہا ہے ۔(غلام حیدر ،اسلام آباد) 

جواب ۔اگر آپ نے ارادہ کرلیا ہے تو شادی بھی کرلیجئے ،اس میں آپ کے خدشات تبھی دور بھی ہوسکتے ہیں ۔شادی دوسری ہویا تسیری ،اگر ضرورت ناگزیر ہواور انسان افورڈ کرسکتا ہے تو اسے کرنی چاہئے ۔استخارہ کی رو سے آپ کی شادی کے امکانات روشن ہیں اور بڑھاپے میں اولاد کی خوشخبری بھی موجود ہے ۔آپ کی شادی کسی بیوہ خاتون سے ہونے کا اشارہ ملتا ہے ،وہ محبت کرنے والی اور سمجھدار خاتون ہوگی۔اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے آپ ’’یا رقیبیا مجیب ‘‘ روزانہ گیارہ سو بار دل میں پڑھا کریں ۔اوّل آخر درود پاک سات ساتھ بار لازمی پڑھیں۔(استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com ) 

مزید : روشن کرنیں