پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریب 

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریب 
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(عرفان شفیق سے )پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے ایک پروگرام بعنوان یاد اقبال منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر جاوید کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان کویت تھے۔ تقریب کی صدارت الحاج عبدالرشید کھوکھر نے کی۔ پروگرام کا آغاز آفتاب گوندل نے کیا، تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ توقیر احمد نے حاصل کی جبکہ حافظ عبدالرشید نے نعت رسول پیش کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض وسیم سجاد نے سر انجام دیے۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کی جانب سے استقبالیہ کلمات میاں محمد آصف نے ادا کیے اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔


پاکستان سکولز اور کالجز کویت کی نمائند گی کرتے ہوئے پرنسپل شمس ضیا نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار ہماری انفرادی اور اجتماعی تربیت فرماتے ہوئے وہ مسلمانوں کو ایک عظیم قوم و ملت کا بنانا چاہتے ہیں۔ افکار اقبال پر ماہر ڈاکٹر وحید الزماں طارق نے بہت پرمغز خطاب کرتے ہوئے اقبال کے کلام اور خاص طور پر فارسی کلام کی روشنی میں بتایا کہ اقبال کا اصل پیغام تقاضا کرتا ہے کہ ہم افکار مغرب کی بجائے فکر اسلام پر بنیاد اٹھا کر اپنے عمل کو متعین کرتے ہوئے نشاط ثانیہ کی طرف سفر کر سکیں۔


اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمد تنولی نے اقبال اور امت مسلمہ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہپروفیسر اعجاز الحق اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اقبال کے افکار کی ترسیل ترویج کے لیے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔لختِ جگر ، جگر اقبال منیب اقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اس صدی کا وہ عظیم راہبر ، معالج اور مفکر ہے جس نے ہمیں عظمت رفتہ کی بحالی کی نوید دی اور اسکے تدبیر بھی فرمائی کہ اس کی بنیاد عشق رسول پر ہے۔ علامہ نے فرمایا کہ 
کی محمد سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں۔
یہ جہاں چیز ہے کہا لوح و قلم تیرے ہیںَ
مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر جاوید کمیونٹی ویلیفیر اتاشی نے کہا کہ میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے فکر اقبال پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال چاہتے تھے کہ ملک ترقی اس انداز میں کرے کہ مسلمانوں کا اپنا معیار ہو، اپنا تشخص ہو ۔صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نیمہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔آخر میں الحاج عبدا لرشید کھوکھر نے دعا فرمائی کہ ملک و ملت کی سربلندی کے ساتھ ساتھ اللہ ہمیں افکار عمل اقبال پر عمل کرنے کی توفیق دے اور اقبال کے درجات بلند فرمائے۔