جو چیزیں حرام قرار دی گئی ہیں، ان میں آپ کس کی سب سے زیادہ خواہش کرتے ہیں کہ حلال ہوتی؟ پاکستانیوں سے یہ سوال پوچھا گیا تو جواب کیا ملا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بحیثیت مسلمان ہمیں بچپن سے ہی حلال حرام کی تمیز سکھائی جاتی ہے۔ تاہم اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کون سی حرام چیز کے حلال ہونے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کا جواب کیا ہو گا؟ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘گزشتہ دنوں یہی سوال پاکستانیوں سے کیا اور ان کی طرف سے جو جوابات آئے وہ آپ کو حیران کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی طرف سے اس سوال کا جو پہلا جواب سامنے آیا وہ ’جوائ‘ تھا۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے جسم پر ٹیٹو بنوانے کے عمل کے حلال ہونے کی خواہش ظاہر کی۔
بعض نے شراب اور چرس وغیرہ کے حلال ہونے کی خواہش کی۔حیران کن طور پر کئی لوگوں نے زناءکے متعلق کہا کہ کاش یہ حلال ہوتا۔بعض نے کالا جادو اور بعض نے خودکشی کے حلال ہونے کی خواہش کی اور ایک شخص نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کاش کسی کو قتل کرنا حلال ہوتا۔ اس شخص کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر اس کے لیے کسی اور کو قتل کرنا حلال ہوتا تو کسی دوسرے کے لیے اسے قتل کرنا بھی یقینا حلال ہوجاتا۔یہ تمام ایسی چیزیں ہیں جن سے اسلام سے سختی سے منع کیا ہے اور ہر مسلمان کو اس ممانعت پر کاربند رہنا چاہیے۔