خاتون کو گردوں کا کینسر، ڈاکٹروں نے دونوں گردے نکال دئیے لیکن پھر ان کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اُڑگئے

خاتون کو گردوں کا کینسر، ڈاکٹروں نے دونوں گردے نکال دئیے لیکن پھر ان کا ...
خاتون کو گردوں کا کینسر، ڈاکٹروں نے دونوں گردے نکال دئیے لیکن پھر ان کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اُڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کو گردوں کا کینسر ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اس کے دونوں گردے نکال دیا لیکن پھر جب ان کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹروں کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 73سالہ لنڈا وولے نامی اس خاتون کا علاج یونیورسٹی آف کولوریڈو ہسپتال میں ہو رہا تھا۔ جب ڈاکٹروں نے اس کے گردے نکالنے کے بعد ان کا معائنہ کیا تو وہ بالکل صحت مند تھے اور ان میں کینسر کا شائبہ تک نہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق اب لنڈا وولے کو ہفتے میں تین بار ڈائیلسز کرانا پڑتا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ”میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر میں بالکل بھی خوش نہیں ہوں۔ اس کے بعد میری زندگی یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔ ڈائیلسز کرانا کوئی پکنک منانے جیسا نہیں ہے۔ کوئی ان کا جتنا بھی عادی ہو جائے، میں جانتی ہوں کہ یہ انسان سے اس کی زندگی چرا لیتے ہیں۔“ واضح رہے کہ ہسپتال کی طرف سے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -