’اب میں کبھی بچے کو جنم نہیں دوں گی‘ اپنے نومولود بچے کو دیکھ کر ماں بننے والی دلبرداشتہ نوجوان لڑکی یہ کہنے پر کیوں مجبور ہوگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے بچے کو جنم دیا لیکن وہ ایسے جسمانی نقص کے ساتھ پیدا ہوا کہ لڑکی خود سے آئندہ بچہ پیدا نہ کرنے کا عہد کرنے پر مجبور ہو گئی۔ دی مرر کے مطابق 25سالہ ڈومنیک اوبرائن نامی یہ لڑکی اس سے پہلے بھی ایک بچے کی ماں تھی اور وہ بالکل صحت مند پیدا ہوا تھا تاہم اس کا دوسرا بچہ ایک معذوری کے ساتھ پیدا ہوا، جس کی پیدائش کے وقت ہی ایک ہاتھ کی انگلیاں نہیں تھیں۔
ڈومنیک کا کہنا تھا کہ ”میں دوسری بار ماں بننے پر بے حد خوش تھی لیکن جب میرا بیٹا ایلیئٹ پیدا ہوا تو میری دنیا ہی بکھر کر رہ گئی۔ اس کی جسامت بھی بالکل چھوٹی تھی اور ایک ہاتھ کی انگلیاں بھی نہیں تھیں۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ میرے بچے کو جو عارضہ لاحق ہوا یہ 32ہزار میں سے ایک بچے کو لاحق ہوتا ہے۔ میں نے حمل کے دوران جتنے بھی سکین کروائے ان میں اس عارضے کا بالکل بھی پتا نہیں چلا تھا۔ ایک بار سکین کرنے والی نرس نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ دیکھو، تمہارا بیٹا تمہیں دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔اپنے بیٹے کی معذوری پر میں اس قدر افسردہ ہوں کہ میں نے آئندہ کبھی ماں نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔“