اس پاکستانی نوجوان نے 75 کلو وزن کیسے کم کر لیا، ریکارڈ قائم کردیا

اس پاکستانی نوجوان نے 75 کلو وزن کیسے کم کر لیا، ریکارڈ قائم کردیا
اس پاکستانی نوجوان نے 75 کلو وزن کیسے کم کر لیا، ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اس پاکستانی نوجوان نے چند ماہ میں 75کلوگرام وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق فہد نامی یہ نوجوان بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھا تاہم اس میں شدت 19سال کی عمر کو پہنچ کر آنی شروع ہوئی اور اس کا باڈی میس انڈیکس 45تک پہنچ گیا۔ تاہم ایک روز اس کے والد نے اسے ایسی بات کہی کہ اس نے دل سے وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور اب سلم سمارٹ ہو گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق فہد کا کہنا تھا کہ ”میرے والد ذیابیطس کے مریض تھے اور انہیں دل کا بھی عارضہ لاحق تھا۔ ان کی شدید خواہش تھی کہ میں اپنے موٹاپے پر قابو پاﺅں۔ ایک روز انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا ”ہم تمہارے لیے اتنا کچھ کر سکتے ہیں اور تم ہمارے لیے پتلا نہیں ہو سکتے۔“ اس کے چند ہفتے بعد وہ جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے تاہم ان کی اس بات نے میری زندگی بدل دی۔ میں نے باقاعدگی سے جم جانا شروع کر دیا اور صحت مندانہ خوراک کھانی شروع کر دی۔ جب میں نے وزن کم کرنا شروع کیا تو مجھے ڈائٹ اور ورزش کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ تاہم میں نے دلجمعی کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے محنت کی اور آج اس کا ثمر مجھے مل چکا ہے۔ میرا وزن جو 155کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اس میں 75کلوگرام کمی آ گئی ہے۔ اپنا وزن کم ہونے سے زیادہ خوشی مجھے اس بات کی ہے کہ میں نے اپنے والد کی خواہش پوری کر دی ہے۔“