سعودی خواتین کا انوکھا احتجاج، کون سا لباس پہن کر تصاویر انٹرنیٹ پر لگانا شروع کردیں؟

سعودی خواتین کا انوکھا احتجاج، کون سا لباس پہن کر تصاویر انٹرنیٹ پر لگانا ...
سعودی خواتین کا انوکھا احتجاج، کون سا لباس پہن کر تصاویر انٹرنیٹ پر لگانا شروع کردیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے رواں سال مارچ میں بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”اسلام میں خواتین پر لازم نہیں کیا گیا کہ وہ عبائیہ پہنیں۔“ اب سعودی خواتین نے بھی عبائے کے خلاف ایک انوکھے طریقے سے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق خواتین کا یہ احتجاج سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ inside-out abaya کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں عبائیہ الٹا پہن کر تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد کی طرف سے اس بیان کے بعد اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جس کے باعث سعودی خواتین سمجھتی ہیں کہ اب بھی انہیں عبائیہ پہننے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ خواتین کے حقوق کی کارکن نورا عبدالکریم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”سعودی عرب کی حقوق نسواں کی کارکنان بہت تخلیقی صلاحیت کی مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ احتجاج کی ایک نئی شکل کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔ وہ الٹا عبائیہ پہن کر گھروں سے بھی باہر نکل رہی ہیں تاکہ خاموش رہتے ہوئے یہ پیغام دے سکیں کہ انہیں عبائیہ پہننے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -