”حاجی عبد الوہاب نے اپنی ساری زندگی ۔۔۔“عالمی تبلیغی جماعت کے امیر کی وفات پر شاہد آفریدی نے ایسے الفاظ میں دکھ کا اظہار کردیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

”حاجی عبد الوہاب نے اپنی ساری زندگی ۔۔۔“عالمی تبلیغی جماعت کے امیر کی وفات ...
”حاجی عبد الوہاب نے اپنی ساری زندگی ۔۔۔“عالمی تبلیغی جماعت کے امیر کی وفات پر شاہد آفریدی نے ایسے الفاظ میں دکھ کا اظہار کردیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا میں دعوت اسلام کی سب سے بڑی تحریک ”عالمی تبلیغی جماعت“ کے امیر مولانا حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد 96برس کی عمر پا کر آج خالقِ حقیقی سے جا ملے ، انتہائی سادہ اور حقیقی معنوں میں اللہ کے ولی کہلانے والے مولانا حاجی عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے مرکز  رائے ونڈ کے بانیوں میں سے تھے ۔ان کی وفات پر شاہد آفریدی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے مولانا عبد الوہاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی وفات سے مسلم امہ ایک ایسے بہترین انسان سے یتیم ہوگئی جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت میں وقف کردی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبرجمیل دے اور حاجی عبدالوہاب صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ آمین

مزید :

کھیل -