حکومت علیمہ خان کو خاموشی سے این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے ، اپوزیشن شور مچاتی رہے گی:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے بارے میں قوم کو جواب دیں، ورنہ اپوزیشن شور مچاتی رہے گی، چورچور کا شور مچا کر علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر او دینے پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہفواد چوہدری صاحب اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوتی ہو گی ،اپوزیشن آپ کی حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی ہے، یہ شور ہم مچاتے رہیں گے،حکومت نے غریبوں کے منہ سے جو نوالہ چھینا ہے، اس پر اپوزیشن اسی طرح شور مچاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد کے بارے میں قوم کو جواب دیں، ورنہ اپوزیشن شور مچاتی رہے گی، دس ممالک سے سات سو ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والوں میں علیمہ خان کا نام سرفہرست ہے لیکن علیمہ خان کی طرح حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرمندگی محسوس کرنی چاہیے، اپوزیشن حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم گرانے پر جواب مانگتی رہے گی۔مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے کھانے کا نوالہ بھی چھین لیا ہے جو نا قابل برداشت ہے، اپوزیشن حکومت سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی۔