حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کی کیفیت ہے :سلمان غنی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس وقت ڈیڈلاک کی کیفیت ہے ، اس بات پر اتفا ق رائے کرلیا جائے کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ حکومت کوبنے 93روز ہوگئے لیکن پارلیمنٹ کی جانب سے کوئی بھی مثبت بات نظر نہیں آئی سوائے یہ کہنے کے کہ لوٹ مار کرکے لے گئے اور چور وغیرہ ، انہوں نے کہا کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ، اس پر اتفاق کرلیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں ایک ڈیڈلاک کی کیفیت ہے ، کیا یہ کیفیت ختم نہیں ہوسکتی ؟ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر نہیں ہونگے اور ہم کو قرضوں کی لعنت سے نجات نہیں ملتی ، اقتصادی خوشحالی ملنا مشکل ہے ۔