عمران خان کی آمد پر دبئی کے حکمران نے سوشل میڈ یا پر اردو میں پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں اماراتی وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان دفاع،تجارت،سرمایہ کاری اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے ۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ارد و زبان میں ٹوئٹ کر کے سب کو حیران کردیا ۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کے حکمران نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی اردو زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ہمارے بھائی چارے اور باہمی تجارت کی لمبی تاریخ ہے ،ہمیں ان مشترکہ تعلقات پر فخر ہے ۔
شیخ راشد المکتوم کے اس انداز نے پاکستانیوں کو خوش کردیا اور عمیر خالد نامی ایک سوشل میڈ یا صارف نے دبئی کے حکمران کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس وقت کی تصویر شیئر کی جب دونوں آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے ۔
شمشیر الحیدری نے کہا کہ ایک وقت آنے والا ہے کہ عمران خان تمام مسلم امہ کو یکجا کر کے ایک بہترین بین الاقوامی لیڈر بن کر ابھریں گے ۔
چوہدری احسن بشیر نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا
طارق داوڑ نے کہا کہ عظیم قوم کے عظیم لیڈران