موٹر وے پر پاکستانی میاں بیوی کی گاڑی سے اتنی شراب پکڑی گئی کہ پورے شہر کو نشہ چڑھا دے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے پولیس نے پاکستانی میاں بیوی کو 242شراب کی بوتلیں سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔تفصیل کے مطابق میاں بیوی موٹروے کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو پشاوراسلام آباد موٹروے پر پہنچی تو موٹروے پولیس نے گاڑی روک لی ،جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 242شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ۔نوید اور نون بی بی نامی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ،دونوں ملزمان فیصل آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے ۔
اس سے قبل 17نومبر کو اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آذربیجان کی شہری آبویا سولمز کو انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ سیکریٹریٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں جب اس غیر ملکی خاتون کی گاڑی کو روکا گیا تو اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یہ خاتون انسانی سمگلنگ کے الزام میں فرانس انٹر پول کو بھی مطلوب تھی ۔