تحریک انصاف میں وہی کچرا ہے جودیگر پارٹیوں میں ہے :ہارون الرشید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے تحریک انصا ف میں معاشرے کا وہی کچراہے جو دوسری پارٹیوں میں ہے لیکن عمران خان کی حکومت میں بڑے پیمانے پر کرپشن نہیں ہوگی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں زیادہ پیمانے پر کرپشن نہیں ہوگی لیکن تحریک انصاف میں معاشرے کا وہی کچرا ہے جو دوسر ی پارٹیوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا سٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہونگے تو زیادہ پیسہ ضائع نہیں ہوگا ، یہ بات ٹھیک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور ہمارا کام ہے کہ اس میں سے ہم راستہ نکالیں لیکن ہم ماضی کے اسیر رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چینیوں طرح کام کرنا ہوگا جس طر ح انہوں نے ماﺅ زے تنگ کے بعد کیا تھا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن یہ پٹڑ ی پر چڑھنے کے بعد ہوگا۔