حکومت دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے قرضے لے رہی ہے :سینیٹر محسن عزیز

حکومت دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے قرضے لے رہی ہے :سینیٹر محسن عزیز
حکومت دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے قرضے لے رہی ہے :سینیٹر محسن عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے کہاہے کہ حکومت قرضے دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لئے لے رہی ہے ، کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی زیادہ شرائط نہ ماننی پڑیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عزیز نے کہا کہ بیروز گاری کے خاتمے کیلئے چائنہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس قسم کی انڈسٹری لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ سے انڈسٹری اکنامک زونز پر منتقل کی جائیگی جس سے نوکریاں پیدا ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ سٹرٹیجک یوٹرن حکومت کو لینے پڑتے ہیں ، ہم سب کو معلوم ہے کہ آج جوقرضے لئے جارہے ہیں ،وہ پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے لئے جارہے ہیں تاکہ ہم دیوالیہ نہ ہوجائیں ، اگر ہم دیوالیہ ہوگئے تو نہ ہم در آمد کرسکیں گے اور نہ بر آمد کر سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ جو مذاکرات ہورہے ہیں وہ اس بات چیت سے بہت مختلف ہے جو اس سے قبل حکومتیں کرتی رہی ہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی زیادہ شرائط نہ مانناپڑیں ، اس لئے ہم نے ابھی تک معاہدہ نہیں کیا بلکہ دوبارہ گفت و شنید کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -