عمران خان نے اکنامکس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیاہے :فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے اکنامکس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیاہے :فیصل کریم کنڈی
عمران خان نے اکنامکس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیاہے :فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عمران خان نے اکنامکس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے جس کو چندے کی معیشت کہتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی باتیں سنجیدہ نہیں ہیں، عمران خان نے کہاتھا کہ ہم قرضہ نہیں لیں گے لیکن اب یہ بھی اسی رواج پر چل رہے ہیں، عمران خان نے اکنامکس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے جس کو چندے کی معیشت کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اسد عمر کو نہیں پتہ تھا کہ ملک کے حالات کیسے ہیں ؟ وہ پچھلے پانچ سال سے فنانس کمیٹی کے ممبر بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پچاس لاکھ گھروں کیلئے کچھ نہیں رکھا اور اب ایک کروڑ نوکریاں کہاں سے آئیں گی؟ حکومت تو لوگوں کونوکریوں سے نکال رہی ہے ۔

مزید :

قومی -