بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے:فوادچوہدری

 بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے:فوادچوہدری
 بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے:فوادچوہدری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہےکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے، ہندوستان سائبرسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے،جلد ہی پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کاکہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سائبر وار شروع کر چکا ہے،یہ سائبر جنگ ہے اور ہندوستانی سائبر سپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک بہت بڑا عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان جلد ہی سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ غیر ملکی اخبار کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ یورپ کے ایک واچ ڈاگ نے کہا کہ سیکڑوں غیر فعال کمپنیاں اور جعلی میڈیا آٹ لیٹس کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں ہندوستان کے سفارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد