سابق وزیراعظم کا خاندان عدالتوں سے مفرور، نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے:میاں حماد اظہر

سابق وزیراعظم کا خاندان عدالتوں سے مفرور، نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ...
سابق وزیراعظم کا خاندان عدالتوں سے مفرور، نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے:میاں حماد اظہر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مالیات میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہہم نےنواز شریف سے متعلق انسانی بنیادوں پر فیصلے کی حمایت کی،سابق وزیراعظم کا خاندان عدالتوں سے مفرور ہے،نواز شریف کی سزا اپنی جگہ پر قائم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ہم دلی طور پر دعا گو ہیں کہ نوازشریف صحتیاب ہوں، ان کی صحت پر سیاست نہیں کی، قانون اورعدالتوں کااحترام ہے، نواز شریف خاندان عدالتی مفرور ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی، وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کوئی مفروضہ قائم نہیں کرنا چاہیے۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ان کے لیڈر کی خواہش تھی کہ دو نہیں، ایک پاکستان ہو، عام قیدیوں کو بھی ویسی ہی سہولتیں ملنی چاہئیں،میاں نواز شریف کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ٹماٹر اس لیے مہنگے ہیں کہ بھارت سے تجارت نہیں ہو رہی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور