پولیس کا سب انسپکٹر ایسا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

پولیس کا سب انسپکٹر ایسا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ آپ ...
 پولیس کا سب انسپکٹر ایسا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کےعلاقے کورنگی میں پولیس نےمیڈیکل سٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اسلم الفلاح تھانے میں تعینات تھا اور اسے پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے،سب انسپکٹر پرالزام ہےکہ وہ اپنےساتھیوں سمیت میڈیکل سٹور والوں سے بھتہ لیتاتھاجبکہ وہ میڈیکل سٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم ہر واردات میں کار پرجعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتا تھا۔ملزم اور اس کے گرفتار ساتھی کے خلاف تھانہ زمان ٹان میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی