ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی

ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی
ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دینے کے طریقے میں اختلاف ہوسکتا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ،تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور ق لیگ ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ایسے ہی اختلافات کی باتیں کررہے ہیں۔ایم کیو ایم ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ نواز شریف بیمار ہیں ، ان کو باہر علاج کروانے کی اجازت ہونی چاہئے لیکن اجازت کیسے دینی ہے ؟ اس میں اختلاف ہوسکتاہے ۔

مزید : قومی