وزیر اعظم عمران خان نے دو دن کی چھٹی کیوں کی؟ن لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھ نے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے دو دن کی چھٹی کیوں کی؟ن لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھ ...
وزیر اعظم عمران خان نے دو دن کی چھٹی کیوں کی؟ن لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھ نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



فیصل آباد(صباح نیوز)سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھونےکہاہےکہ سلیکٹڈوزیراعظم کی کسی  بھی وقت چھٹی ہو سکتی ہے،ا س لئے وہ 2دن کی خودچھٹی کرکے ذہنی پریشانی کودرست کرنے کی کوشش کررہےہیں،جوباپ لاڈکرتاہے وہ ڈانٹ بھی سکتا ہے،اس کایہ مطلب نہیں کہ وہ غصے پر کام سے بھی چھٹی کرلے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل طاہرسندھو کا کہنا تھا کہ مولانا   فضل الرحمن کے دھرنے سے حکمرانوں کے مہرے ہل چکےاور پولے بھی ہوچکے ہیں،شطرنج کی گیم میں حکومت ہارچکی اور نوازشریف قانونی جنگ میں جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے اوربیرون ملک جانے کے لئے7ارب کی انڈیمنٹی بانڈکی شرط پیش کرنے والوں کی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی طرف سے عدالت میں صرف50-50روپے میں حلفیہ بیان دینے سے باہرجانے اورای سی ایل کانام نکالنے کے حکم کے بعدحکمرانوں کی شکست  سے ثابت ہوگیا ہے کہ بیماری پربھی انتقام کی سیاست کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں،اس کے باوجود شیخ رشیدجیسے کرائے کے سیاستدان  فیصلے کوکسی کی شکست اورکامیابی تسلیم نہیں کررہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد