ایف بی آ ر کی تنظیم نو،7رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم

ایف بی آ ر کی تنظیم نو،7رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر میں تنظیم نو کیلئے سات رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی ہیڈکوارٹر ان لینڈ ریوینو، پاکستان کسٹمز سروس اور فیلڈ فارمیشنز کی تنظیم نو کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ ایک سرکلر کے مطابق کمیٹی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی زیر صدارت قائم کی گئی، ایف بی آر کی تنظیم نو کمیٹی ہیڈکوارٹر ان لینڈ ریوینو، پاکستان کسٹمز سروس اور فیلڈ فارمیشنز کی تنظیم نو کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی ممبران میں گریڈ 22 کی افسر اور ممبر ایڈمنسٹریشن نوشین جاوید امجد، ممبر کسٹم پالیسی محمد جاوید غنی، ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل، ممبر کسٹمز آپریشنز جواد اویس آغا اور ممبر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور ارکان میں شامل ہیں اس کے علاوہ گریڈ 19 کے افسر چیف آپریشنز طلحہ عزیز خان سیکریٹری کمیٹی مقررکے گئے ہیں۔سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے چار ذیلی کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں، گریڈ 21 کے افسر حامد عتیق سرور ذیلی کمیٹی برائے تنظیم نو کے سربراہ ہوں گے جبکہ گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے ہیومین ریسورس کام کرے گی۔اسی طرح گریڈ 22 کے افسر محمد جاوید غنی کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے فیلڈ فارمیشنزاورگریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے آٹومیشن ہو گی۔

مزید :

کامرس -