صرف ایک ٹیکس سے 10ہزار ارب روپے کا حصول ممکن‘ پاکستان ٹیکس فورم
لاہور(این این آئی) چیئرمین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومت کے اخراجات اورآمدن میں وسیع خلیج ہے اور اسے ختم کئے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے او رنہ عام آدمی کوریلیف دیا جاسکتاہے 11لاکھ لوگ ریٹرنز کیساتھ ٹیکس دیتے ہیں،سیلز ٹیکس میں ڈھا ئی لا کھ لو گ رجسٹر ڈہیں جن میں سے صرف 47ہزار افراد ٹیکس ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر کے صرف ایک ٹیکس کے ذریعے 10دس ہزار ارب روپے با آسانی اکھٹے کر سکتی ہے اور مہنگائی کو پچاس فیصد کم کیا جا سکتاہے جس سے آج عام آدمی بری طرح متاثر ہے۔ اگر غیر ملکی قر ضے اور سود کی ادا ئیگی ہی قوم کا مقدر بنا رہا تو ہم کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے۔حکومت آج بھی سسٹم کو درست کر کے ٹیکس اکٹھے کرنے کے اہداف کو پورا کر سکتی ہے۔