آرڈی اے کچن گارڈننگ منصوبہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے مکمل کریگی

 آرڈی اے کچن گارڈننگ منصوبہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے مکمل کریگی

  



 راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے)نے کچن گارڈننگ منصوبہ ترتیب دے دیا،گھریلو باغبانی کا منصوبہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (آرڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ نے اے پی پی کو بتایاکہ عوام الناس میں تازہ سبزیوں کی افادیت اجاگر کرنے اور گھریلو سطح پر سبزیاں اگانے کی ترویج کے لیے آر ڈی اے نے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

 ۔منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر50گھروں میں کچن باغبانی  کے لئے فری سٹینڈ اور بیج دیے جائیں گے۔ چیئرمین آرڈی اے نے کہا کہ اس حوالے سے  31دسمبر تک سروے کے سوالات تیا ر کر کے جواب لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 50 گھروں کے مرد اور خواتین کو کچن گارڈننگ کی تربیت دی جائے گی اور 15فروری 2020کو 50گھروں میں سبزیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ منصوبے کے لیے   چارماہر  مالی بھی رکھے جائیں گے۔طارق محمود مرتضیٰ نے کہاکہ گھریلو سطح پر اگائی جانے والی سبزیاں تازہ،صحت بخش اور کیمیکل زہروں کے اثرات سے پاک ہوں گی۔

مزید : کامرس