پنجاب بھر میں زرعی ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت 

پنجاب بھر میں زرعی ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت 

  



 راولپنڈی(اے پی پی)سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے صوبے بھر میں  زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جاری سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،انھوں نے کہا کہ   3 ارب 87 کروڑ روپے کی خطیر رقم  کھادوں اور بیجوں پر بطور سبسڈی دی جاری ہے جس کے نتیجے میں فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور کاشتکاروں کی فی ایکڑ آمدن میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان  نے سیکرٹری زراعت پنجاب کے حوالے سے  اے پی پی کو بتایاکہو زیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت  صوبے میں گندم کے بیج کی منظور شدہ اقسام کے 4 لاکھ 32 ہزار 500 تھیلے سبسڈی پرمہیا کیے جارہے ہیں۔ فی بیگ 1200 روپے بذریعہ واؤچر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر نمائشی پلاٹ قائم کیے جارہے ہیں۔

 نمائشی پلاٹس کے اخراجات 11 ہزار روپے تک حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔

مزید : کامرس