روسی تیل کی برآمدات  280   ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان

روسی تیل کی برآمدات  280   ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان

  



ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ اس کی خام تیل کی برآمدات آئندہ پانچ سال کے دوران 20  سے 25  ملین ٹن اضافے کے ساتھ 280  ملین ٹن  جبکہ گیس برآمدات 2022 ء تک 40  سے 45  ارب مکعب میٹر بڑھ کر  300  ارب مکعب میٹر  سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ان خیالات کا اظہار روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھیں بلکہ اپنی خام تیل کی برآمدات کو 20  سے 25  ملین ٹن بڑھا کر 280  ملین ٹن اور گیس کی برآمدات 40  سے 45  ارب مکعب میٹر اضافے کے ساتھ 2022 ء تک 300  ارب مکعب میٹر تک لے جائیں۔یاد رہے کہ 2018 ء کے دوران روس کی خام تیل کی برآمدات 2017 ء کے مقابلے میں  2.9  فیصد اضافے کے ساتھ 260  ملین ٹن رہیں۔

جبکہ گیس کی برآمد 4.9  فیصد اضافے کے ساتھ 220.6  ارب مکعب میٹر رہی۔

مزید : کامرس