ہائبرڈٹماٹرکی بھرپور پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال ضروری ہے، محکمہ زراعت

 ہائبرڈٹماٹرکی بھرپور پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال ضروری ہے، محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے ہائبرڈٹماٹرکی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں کے استعمال کوضروری قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائبرٹماٹرکی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے زمین تیار کرتے وقت دوبوری امونیم نائٹریٹ‘دوبوری امونیم سلفیٹ یاایک بوری یوریا استعمال کی جائے اسکے علاوہ تین سے چار بوری ایس ایس پی یا دو بوری ڈی اے پی کے علاوہ دوبوری ایس او پی ڈالناضروری ہے اسکے علاوہ پودوں کو مٹی چڑھاتے وقت دو بوری امونیم نائٹریٹ استعمال کریں اور پھل بنتے وقت ایک بوری نائٹروفاسٹ یا ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔ترجمان محکمہ زراعت کاکہناہے کہ ہرچنائی کے بعد کاشتکار آدھی بوری نائٹروفاسٹ اور آدھی بوری ایس اوپی زمین میں ڈالیں‘کاشتکار ہائبرڈٹماٹر کی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے کھاد کی مقدارمیں زمین کی زرخیزی فصل کی حالت اور آب و ہوا کے مطابق محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کمی بیشی کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -