موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

 موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

  



لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدابہار جھاڑی نماپودے پرپیداہوتاہے لہذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفیدرنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی 2گنا ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ موتیاکو کاشت کے بعدابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے موسم گرماکی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے۔

dst/skt/ahc 1635

مزید : کامرس