ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“میں ٹیچر کا کردار کررہی ہوں،حرا مانی

ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“میں ٹیچر کا کردار کررہی ہوں،حرا مانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حرا مانی نے ڈراما سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈرامہ سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔ ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے بڑا تجربہ ملتا ہے۔حرا نے بتایا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تومیں نے ہمایوں سے کہا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن ہیں کیا مجھے ’دو بول‘ کے بعد یہ ڈرامہ کرنا چاہیے جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا حرا اگر یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا اورجس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں ڈرامے میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار اداکررہی ہوں۔

جو ہمایوں سعید کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈرامے میں ا?گے جاکرایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہوگا،جس پرحرا نے کہا کہ ایک نہیں دو قتل ہونگے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریزکیا یہ قتل کس کردارکے ہوں گے۔

مزید : کلچر