ہمیشہ معیاری پراجیکٹس کو ترجیح دی،اداکارہ و پرفارمررائمہ خان

  ہمیشہ معیاری پراجیکٹس کو ترجیح دی،اداکارہ و پرفارمررائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ہمیشہ معیاری پراجیکٹس کو ترجیح دی ہے کی کیونکہ کامیابیوں کیلئے فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ معیاری پراجیکٹ میں کام کرنا ضروری ہے فحاشی،عریانی کا سہارا لئے بغیر موجودہ مقام حاصل کیا ہے،فنکار وہی ہوتا ہے جو فنی صلاحیتوں سے پرستاروں کا پیار حاصل کر سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف اداکارہ و پرفارمررائمہ خان نے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کیلئے فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ معیاری پراجیکٹ میں کام کرنا ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں نے کہا کہ میں عید پر لاہور کے مقامی تھیٹرمیں پرفارم کر وں گی میری منفرد ڈانس آئٹم کی بدولت میری سوچ سے زیادہ ڈرامہ شائقین کی طرف سے داد ملتی ہے اور میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہو جو میں یہاں بھی پرفارم کروں وہ میری پرفامنس کو دیکھنے آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -