ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتی‘ بھوک لگنے پر کھاتی ہوں،عائشہ عمر

ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتی‘ بھوک لگنے پر کھاتی ہوں،عائشہ عمر

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ ہر 2 گھنٹے کے بعد کچھ نہ کچھ کھاتی رہتی تھیں لیکن اب انہیں جب بھی بھوک لگتی ہے وہ کھاتی ہیں۔میں کسی ڈائٹ پر یقین نہیں رکھتی لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کوئی خاص ڈائٹ لیتی ہوں لیکن میں کوئی ڈائیٹنگ نہیں کرتی اور نہ ہی میں کوئی بہت زیادہ ورزش کرتی ہوں ہاں کبھی کھبی جم چلی جاتی ہوں لیکن بعض اوقات 2 یا 3 ماہ گزر جاتے ہیں میں جم نہیں جاتی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی خوراک کو مختلف حصوں میں تقسیم نہیں کرتی بلکہ ایک وقت تھا جب میں ہر 2 گھنٹے کے بعد کچھ نہ کچھ کھاتی رہتی تھی لیکن اب مجھے جب بھی بھوک لگتی ہے میں کھاتی ہوں۔ عائشہ عمر کا ڈرامہ سریل ”بلبلے“ کا دوسرا سیزن عیدالفطر کے بعد سے آن ایئر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر