شوزکیلئے20 نئی آئٹمز تیارکی ہیں پرستاروں کو پسند آئیں گی،غفار لہری

  شوزکیلئے20 نئی آئٹمز تیارکی ہیں پرستاروں کو پسند آئیں گی،غفار لہری

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور کامیڈین غفار لہری نے اپنے شوزکے لیئے20 نئی آئٹمز تیار کرلیں۔ غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے اپنے شوزکے لئے 20 نئی کامیڈی آئٹمز تیار کی ہیں جنہیں وہ اپنے شوزمیں پرفارم کیا کریں گے ان آئٹمز میں مائیکل جیکسن،مسٹر بین،چارلی چپلن،ینگ ٹو اولڈ،بی پی آپریٹس،سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں جو ان کے پرستاروں کو بے حدپسند آئیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے پرستاروں کے لئے ہمیشہ کچھ نیا تیار کیاہے تاکہ ایک طرح کی آئٹمز دیکھ دیکھ کر وہ بور ہی نہ ہوجائیں اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب رہتے ہیں او ران کے پرستاران کی ہر نئی آئٹم کو خوشدلی سے ویلکم کرتے ہیں۔غفار لہری نے مزید کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ گلوکاری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد صوفی کلام سمیت ایک دھمال بھی ریکارڈ کروا رہے ہیں جسے پاکستان کے نامور شاعر اکرم خیال نے لکھا ہے۔

مزید : کلچر