اپنے سے جونیئر زکے ساتھ پیار سے پیش آتی ہوں،عمارہ بٹ

  اپنے سے جونیئر زکے ساتھ پیار سے پیش آتی ہوں،عمارہ بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عمارہ بٹ کا کہنا ہے کہ مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔ڈائریکٹر اشعر اصغر کی ڈرامہ سیریل ”حور پری“میں کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔

مزید : کلچر