معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی12 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی

  معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی12 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویڑن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی12 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ وہ 1948میں کنڈیارومیں پید اہوئے تھے۔شفیع محمد شاہ نے ٹیلی ویڑن کے پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی جن میں آنچ،چاند گرہن، جنگل، کالا پل اور ماروی وغیرہ شامل ہیں۔ مشہور فلمیں بیوی ہوتو ایسی،ایسا بھی ہوتا ہے،نصیبوں والی کے نام شامل ہیں شفیع محمد شاہ کو حکومت نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا اور ستارہ امتیاز وفات کے بعد عطاء ہوا۔ پی ٹی وی ایوارڈ بھی عطاکیا گیا۔ وہ 17 نومبر 2007کو وفات پاگئے تھے۔

مزید :

کلچر -