اے ٹی پی فائنلز میں اپ سیٹ، سٹیفانوس نے روجر فیڈرر کو ہرا دیا

 اے ٹی پی فائنلز میں اپ سیٹ، سٹیفانوس نے روجر فیڈرر کو ہرا دیا

  



لندن(آئی این پی)اے ٹی پی فائنلز میں ایک اور اپ سیٹ، یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس سِٹسپاس نے چھ بار کے چیمپئن روجر فیڈرر کو ہرا دیا، الیگزینڈر زیوریف کو اعزاز کے دفاع سے محروم کرنے والے ڈومنک تھیم اور سِٹسپاس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔لندن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، چھ بار اے ٹی پی فائنلز جیتنے والے روجر فیڈرر کا یونانی کھلاڑی سٹیفاناس سِٹسپاس مدمقابل ہوئے، اکیس سالہ یونانی کھلاڑی نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، انہوں پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر جوش دکھا دیا۔دوسرے سیٹ میں بھی پرجوش نظر آئے، ریکارڈ بیس گرینڈ سلیم اور چھ اے ٹی پی فائنلز کے چیمپئن روجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر بڑے بڑوں کے لیے خطے کی گھنٹی بجائی، بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی۔دوسرے میچ آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیوریف کو دو صفر سے شکست دے دی، لندن کے او ٹو ارینا میں تھیم اور سِٹفپاس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی